ریاست آروناچل پردیش کے شہرتونگ میں لینڈسلائیڈنگ سے ملبے تلے دب کر 15 افراد ہلاک ہو گئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 6 کی تلاش جاری ہے۔
میڈیا کے مطابق شہر تونگ میں لینڈ سلائیڈنگ سے خواتین اور بچوں
سمیت 21افراد ملبے تلے دب گئے جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم ان میں سے 15افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور باقی افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔امدادی کاموں میں بھاری مشینری سے بھی مدد لی جا رہی ہے ۔